https://www.buraqq.com/wp-content/uploads/2019/02/1.jpg
SHARE
https://www.buraqq.com

یوں تو بیوی کے روپ میں پاکستانی خواتین وہ ہر گھر کے لیے اہم ہوتی ہیں کیونکہ گھر کا مکمل نظام ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور ان کے بغیر یہ نظام درہم برہم ہوجاتا ہے- لیکن پھر بھی ان پاکستانی بیویوں میں چند ایسی دلچسپ عادات ضرور پائی جاتی ہیں جنہیں ہر شوہر بخوشی قبول کرلیتا ہے- یہ عادات صرف دیسی بیویں کا ہی خاصہ ہیں

 

پاکستانی بیویاں چند موقعوں پر ضرور شک کرتی ہیں٬ کسی کا فون آئے تو ، دوستوں کے ہمراہ باہر جائے تو ، دفتر جاتے وقت زیادہ تیار ہوں تو ،آپ کا یہ کہنا کہ کھانا کھا کر آیا ہوں تو ،جب آپ کا موبائل مصروف ملے تو

 

آپ کو گھر کا راشن٬ پھل اور سبزی خریدتے وقت دکان دار سے بھاؤ تاؤ کے لیے بحث کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کام کے لیے آپ کی بیوی ہی کافی ہے۔

 

پاکستانی بیویوں سے بحث میں کوئی نہیں جیت سکتا ہے کیونکہ ان کے مطابق وہ ہمیشہ ہی ٹھیک ہوتی ہیں۔ اس لیے عافیت اسی میں ہے کہ بیوی کو درست مان لیجیے ورنہ—-

یک بات تو طے ہے کہ دیسی بیوی اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے شوہر کا مزاج ضرور تبدیل کردیتی ہے ۔ پھر بےشک آپ کا موڈ جتنا بھی خراب کیوں نہ ہو آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔

یہ چھٹی کے دن شوہر کو دیر تک سونے ہرگز نہیں دیتیں اور کسی نہ کسی طرح اٹھا ہی دیتی ہیں- کچھ نہ ہو تو بچوں کو پیچھے لگا دیا جاتا ہے-

 

اکستان میں مرد حضرات کے دن کا آغاز ہی بیوی کے ہاتھوں سے بنی گرما گرم روٹی سے ہوتا ہے۔ البتہ گرم روٹی کے ساتھ شوہر کو بعض اوقات بیوی کا گرم مزاج بھی برداشت کرنا پڑتا ہے- چلیں روٹی تو گرم مل رہی ہے نہ–

دیسی بیوی میں ایک دلچسپ عادت ضرور ہوتی ہے اور وہ ہے آپ کے ساتھ دوسروں کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں گپ شپ کرنا۔ اب چاہے آپ کی خواہش اس سلسلے میں بات کرنے کی ہو یا نہ ہو سننی تو پڑے گی-

پاکستانی بیویاں موبائل ضرور چیک کرتی ہیں اور اگر آپ نہ دیں تو یہ حرکت آپ کو ان کی نظر میں مزید مشکوک بنا دیتی ہے-

SHARE
https://www.buraqq.com

3 3 Comments

  1. ek khassiyt ap bhool gye hyn wo ye…

    agr ink samne ink shohar ki koi burai kre toh ye uss shakhs ko uski "nani yaad kr detin hyn"angry wo alag bat hyn k ye khud jitni marzi buraiyaan krti rehen….laugh

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *